لاہور( اباسین خبر)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے خلاف اور انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کل (24 جنوری) کو سماعت کرے گا۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کو دلائل کیلئے طلب کر لیا ہے۔ عمران خان نے اپنی نااہلی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کو نااہل کرنے کا اختیار نہیں، اور الیکشن میں نااہلی آئین و قانون کے منافی ہے، لہذا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔دوسری جانب پی ٹی آئی کی درخواست میں کہا گیا کہ پارٹی انٹرا الیکشن مکمل کر چکی ہے، لیکن الیکشن کمیشن دوبارہ الیکشن کے نوٹسز جاری کر رہا ہے، جو غیر آئینی و غیر قانونی ہیں۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کے نوٹسز کو کالعدم قرار دیا جائے۔
عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر
1