1
بھمبر( اباسین خبر)وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا کہ مودی جو کچھ بھی کرے، کشمیر اور پاکستان کا رشتہ کبھی کمزور نہیں ہو سکتا۔وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کیلئے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے، اور شہباز شریف کی کوششوں سے آزاد کشمیر میں بجلی کے متعدد میگا منصوبوں پر کام جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت بجلی اور سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے، اور شہباز سپیڈ کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ دانش سکول جیسے منصوبے علاقے میں گیم چینجر ثابت ہوں گے۔