کراچی( اباسین خبر)کراچی کی وفاقی اردو یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین نے پنشن اور واجبات کی عدم ادائیگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔جامعہ اردو کے اساتذہ اور ملازمین نے آج بروز منگل کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ان بینرز پر پنشن کی ادائیگی اور ٹریزرار دانش احسان کو عہدے سے ہٹانے کے مطالبات درج تھے۔ایک بینر پر درج تھا کہ جامعہ اردو کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری 7 اساتذہ اور ملازمین کی موت کے ذمہ دار ہیں کیونکہ یہ سب پنشن کی عدم ادائیگی کی وجہ سے انتقال کر گئے۔کنوینر ریٹائرڈ ملازمین کمیٹی ڈاکٹر توصیف نے کہا کہ ملازمین کئی ماہ سے پنشن سے محروم ہیں اور ہمارے کئی ساتھی بر وقت علاج معالجے کی سہولتیں نہ ملنے کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اب ہم گورنر ہاس کی جانب احتجاجی مارچ کر رہے ہیں جہاں اردو یونیورسٹی کا جلسہ تقسیم اسناد ہو رہا ہے۔
کراچی: پنشن اور واجبات کی عدم ادائیگی، جامعہ اردو کے اساتذہ و ملازمین کا احتجاج
2