کراچی ( اباسین خبر)سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن پٹیشن کی دوسرے ٹریبونل منتقلی کے خلاف خرم شیر زمان کی درخواست پر سماعت 29 جنوری تک ملتوی کر دی۔دوران سماعت سندھ ہائی کورٹ میں رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مرزا اختیار بیگ کی درخواست پر الیکشن پٹیشن دوسرے ٹریبونل منتقل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری الیکشن پٹیشن پر فیصلہ محفوظ کیا جا چکا ہے اور الیکشن ٹریبونل کو 6 ماہ میں پٹیشن پر فیصلہ سنانا تھا۔ دوسرے ٹریبونل میں منتقلی سے الیکشن پٹیشن کی نئے سرے سے سماعت ہوگی۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ ٹریبونل کوئی بھی ہو، کیا فرق پڑتا ہے؟ آپ کے کون سے حقوق متاثر ہو رہے ہیں؟ الیکشن پٹیشن کی منتقلی کے لیے قانونی ضروریات کیا ہیں؟
الیکشن پٹیشن دوسرے ٹریبونل منتقلی کیخلاف خرم شیر کی درخواست، سماعت ملتوی
2