19
کراچی( اباسین خبر)سندھ کے وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا ہے کہ ریاست نے شروع سے ہی تعلیم کو ترجیح نہیں دی۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا کہ انہوں نے کوشش کی کہ تعلیم سے متعلق تمام قوانین کا مطالعہ کریں، کیونکہ اس وقت اڑھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔وزیرِ تعلیم سندھ نے مزید کہا کہ آئین کے مطابق 16 سال تک کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے، مگر محکمہ تعلیم سندھ کا 92 فیصد بجٹ تنخواہوں اور دیگر اخراجات میں صرف ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے تعلیمی نظام پر اثر پڑتا ہے۔