1
کراچی( اباسین خبر)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی سی کو مبارکباد دی۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں دنیا بھر میں تسلیم کی جاتی ہیں، اور امریکی صدر ٹرمپ نے بھی پاک فوج کی صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان سے متعلق گفتگو دشمن ممالک کے منہ پر طمانچہ ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ دشمن ملک اور خوارج افواج پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن نوجوان، بزرگ اور بچے ان کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔