کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)گوگل نے اپنے سرچ انجن کے لیے ایک تجرباتی اے آئی موڈ فیچر متعارف کرایا ہے جس کا مقصد چیٹ جی پی ٹی جیسے مقبول سروسز سے مقابلہ کرنا ہے۔ یہ فیچر پیچیدہ اور مختلف نوعیت کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، تاکہ صارفین کسی بھی موضوع کی گہرائی میں جا کر تفصیل سے تحقیق کر سکیں۔گوگل کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر ابتدائی طور پر گوگل ون اے آئی پریمیئم سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہوگا، اور اس فیچر کے لیے جیمنائی 2.0 کے کاسٹیوم ورژن کو استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے صارفین کو زیادہ جانچ پڑتال اور موازنہ کرنے کے سوالات کے جوابات دینے میں مدد ملے گی۔اس فیچر کا مقصد یہ ہے کہ صارفین کو تفصیلی موازنوں کے لیے بار بار سرچ کرنے کی ضرورت نہ پڑے، بلکہ اب وہ ایک ہی بار میں گہرائی سے معلومات حاصل کر سکیں گے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین ویب مواد اور رئیل ٹائم سورسز، جیسے نالج گراف، تک بھی رسائی حاصل کر سکیں گے۔گوگل کے مطابق، یہ فیچر ان سوالات کے لیے خاص طور پر مفید ثابت ہوگا جن کے جوابات دینے کے لیے زیادہ معلومات یا موازنہ کی ضرورت ہوتی ہے، اور اس سے صارفین کو روایتی ویب سرچ کے مقابلے میں کم محنت کرنی پڑے گی۔
گوگل سرچ کو مکمل طور پر بدل دینے والا بہترین فیچر متعارف
1