بارسلونا( ماینٹرنگ ڈیسک)سمارٹ فونز کا استعمال اب ہر کسی کی زندگی کا حصہ بن چکا ہے، مگر ایک مسئلہ جو اکثر سامنا آتا ہے وہ ہے بیٹری کا جلد ختم ہونا۔ اسمارٹ فونز کو روزانہ کم از کم ایک بار چارج کرنا پڑتا ہے، لیکن تصور کریں کہ ایک ایسا فون ہو جسے چارج کرنے کے لیے چارجر کی ضرورت نہ ہو، بلکہ وہ آپ کے ہاتھوں میں چلتے پھرتے سورج کی روشنی سے چارج ہو جائے۔بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران ایک چینی کمپنی نے ایسا ہی ایک نیا سمارٹ فون متعارف کرایا ہے جس کے بیک پر سولر پینل نصب ہے تاکہ اسے سورج کی روشنی سے چلتے پھرتے چارج کیا جا سکے۔ کمپنی کے مطابق یہ فی الحال ایک کانسیپٹ ماڈل ہے، یعنی یہ عام افراد کے لیے دستیاب نہیں ہے، لیکن پھر بھی اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔کمپنی نے اس فون کی ٹیکنالوجی کو “سولر انرجی ریورسنگ ٹیکنالوجی” کا نام دیا ہے اور اس میں perovskite سولر سیلز استعمال کیے گئے ہیں۔ یہ سولر سیلز پتلے اور سستے ہوتے ہیں، اور ان کی تیاری پر خرچہ بھی سیلیکون سولر سیلز کے مقابلے میں کم ہوتا ہے۔ فون کے ساتھ ایک سسٹم بھی موجود ہے جو زیادہ پاور پیدا کرنے پر فون کو زیادہ گرم ہونے سے بچاتا ہے، اور اس میں میکسیمم پاور پوائنٹ ٹریکنگ کی سہولت دی گئی ہے تاکہ فون کا والٹیج کنٹرول ہو سکے۔اس فون کے ساتھ سولر پاور پر مبنی کیس بھی فراہم کیا گیا ہے، جس کے ذریعے چارجنگ کا عمل تیز تر ہو سکتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ کیس دن کے کسی بھی وقت سورج کی روشنی سے چارج کیا جا سکتا ہے، اور رات کو جب بیٹری کم ہو جائے تو اسے فون چارج کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ کیس بجلی نہ ہونے کی صورت میں بھی کارآمد ثابت ہوگا، اور ایک مفید حل پیش کرتا ہے۔
سولر انرجی سے چارج ہونیوالا پہلا سمارٹ فون تیار
1