اسلام آباد( کامرس ڈیسک)آئی ایم ایف وفد مذاکرات کے دوران آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے تجاویز دے گا، جبکہ پاکستان 7 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام کی شرائط پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کرے گا۔ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کی رپورٹ بھی آئی ایم ایف کو دی جائے گی۔مذاکرات کے دوران زرعی آمدن پر ٹیکس اور پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکسز سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔مذاکرات کے اختتام پر آئی ایم ایف وفد پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی سفارشات مرتب کرے گا۔ یہ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے۔یاد رہے کہ آئی ایم ایف مشن نے پاکستان بزنس کونسل کے دفتر کا خصوصی دورہ کیا، جہاں توانائی اور ٹیکس پالیسی پر بریفنگ دی گئی۔
پاکستان IMF پالیسی لیول مذاکرات کا آغاز،معاشی صورتحال پر بریفنگ
1