کراچی ( اباسین خبر)محکمہ بورڈز و جامعات سندھ نے صوبے کے 8 تعلیمی بورڈز میں چیئرمین کے عہدوں پر فوری تعیناتی کے لیے انٹلیجنس کلیئرنس نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ میڈیا میں تعیناتیوں پر اٹھنے والے اعتراضات اور سندھ ہائی کورٹ میں اس معاملے کے جانے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن (سپلا) نے ریٹائرڈ بیوروکریٹس، یونیورسٹیوں کے گریڈ 21 کے پروفیسرز اور ایچ ای سی کے ملازمین کی بطور چیئرمین تعیناتیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ان میں سے کسی کو بھی بورڈ اور امتحانی امور کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔ اس حوالے سے سپلا نے تعیناتیوں پر سوال اٹھایا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان عہدوں کے لیے ایسے افراد کی تعیناتی کی جائے جو اس شعبے میں تجربہ رکھتے ہوں۔
سندھ: 8 تعلیمی بورڈز میں چیئرمین کی انٹلیجنس کلیئرنس نہ کرانے کا فیصلہ
1