کراچی ( اباسین خبر)مصطفی عامر قتل کیس میں ایف آئی اے نے مرکزی ملزم ارمغان سے تفتیش کی ہے، تاہم ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نے تفتیش کے دوران کوئی سیدھا جواب نہیں دیا اور وہ نشے کی حالت میں نظر آ رہا تھا۔ ایف آئی اے نے مزید کہا کہ تفتیش دوبارہ کی جائے گی۔ایف آئی اے کی سائبر کرائم اور اینٹی منی لانڈرنگ ٹیم نے ارمغان اور شیراز سے تفتیش کی۔ اس دوران ایف آئی اے نے بتایا کہ 28 فروری کو پولیس کو خط لکھا تھا کہ لیپ ٹاپ اور دیگر سامان ہمیں فراہم کیا جائے، لیکن پولیس نے اب تک کوئی سامان فراہم نہیں کیا اور نہ ہی ریڈ ٹیم کے بارے میں معلومات دی گئی ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق شیراز نے بیان دیا کہ ارمغان اسے چھوٹے کے طور پر کام لیتا تھا، جبکہ ارمغان نے تفتیش میں کوئی واضح جواب نہیں دیا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ڈیوائسز کی فرانزک رپورٹ موصول ہونے کے بعد دوبارہ تفتیش کی جائے گی۔
ملزم ارمغان نے کسی بات کا سیدھا جواب نہیں دیا، نشے میں لگ رہا تھا، ایف آئی اے تفتیشی ٹیم
1