کوئٹہ( اباسین خبر) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کوئلہ کانوں میں افغان باشندوں کی مزدوری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محکمہ معدنیات اور ضلعی انتظامیہ نے اس فیصلے کے تحت کوئلہ کانوں کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ افغان باشندوں کو فوری طور پر نکال کر آئندہ کسی افغان باشندے کو کانوں میں مزدوری نہ رکھنے دیں۔محکمہ معدنیات کے مطابق، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دکی، چمالانگ، ہرنائی، کوئٹہ، اور مچھ میں تقریبا 10 سے 15 ہزار افغان باشندے مختلف کاموں میں مشغول ہیں۔ اس پابندی کا مقصد مقامی محنت کشوں کو ترجیح دینا اور غیر قانونی سرگرمیوں کا سدباب کرنا ہے۔محکمہ معدنیات نے اس فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام صوبے کے معدنی وسائل کے انتظام کو بہتر بنانے اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے اس فیصلے کو نافذ کرنے کے لیے سخت نگرانی اور چیکنگ کے اقدامات کی ہدایت کی ہے، تاکہ مقامی مزدوروں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں اور افغان باشندوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو قابو کیا جا سکے۔یہ فیصلہ مقامی افراد کے حقوق کے تحفظ کے لیے ضروری سمجھا جا رہا ہے تاکہ محنت کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے اور مقامی باشندوں کو ملازمتوں کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
محکمہ معدنیات اور ضلعی انتظامیہ نےافغان باشندوں کو کوئلہ کانوں میں مزوری سے روک دیا ،مراسلہ جاری
1