کراچی ( اباسین خبر)امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام کو رمضان کے دوران سہولتیں فراہم کرے تاکہ وہ سحر اور افطار کی تیاری کر سکیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی 40 سے 50 فیصد تک اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے، جو عوام کے لیے مشکلات کا باعث بنتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ روزمرہ کی استعمال کی اشیا کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں، جس سے عام لوگ شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ منعم ظفر نے یہ بھی کہا کہ عوام پانی، گیس اور بجلی کی کمیابی کے باعث پریشان ہیں، اور حکومت کو ان مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
حکومت سہولتیں دے تاکہ عوام سحر اور افطار کر سکیں: منعم ظفر
1