کوئٹہ ( اباسین خبر)چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ لاپتہ افراد کے لواحقین کو اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے پرامن احتجاج کا جمہوری حق حاصل ہے۔ انہوں نے بلوچستان کے حکومتی اراکین سے درخواست کی کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے احتجاج میں رکاوٹ نہ بنیں، بلکہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ان کے ساتھ ہر ممکن مدد فراہم کریں۔نواب اسلم خان رئیسانی نے مزید کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ صرف ان خاندانوں کا نہیں، بلکہ یہ پورے معاشرے کا مسئلہ ہے۔ حکام کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد لاپتہ افراد کے لواحقین سے مذاکرات کریں اور اس دیرینہ انسانی مسئلے کا حل نکالیں۔
لاپتہ افراد کے لواحقین کا بلوچستان میں پر امن احتجاج انکاجمہوری حق ہے ،نواب رئیسانی
1