1
پشاور( اباسین خبر)نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی نے خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اپنے آبا اجداد کے گاں کا بھی وزٹ کیا۔ اسلام آباد سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اپنے والد کے ہمراہ یہ دورہ کیا، جس کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ملالہ کی آمد کے موقع پر مقامی افسران نے ان سے ملاقات کی اور انہیں ان کی پوٹریٹ تحفے میں دی۔ ملالہ یوسفزئی نے اپنے آبائی علاقے کے لوگوں سے ملاقات کی اور رمضان المبارک کے دوران ان کی مدد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ اس دورے کا مقصد علاقے کے لوگوں کے ساتھ رابطہ بڑھانا اور انہیں معاونت فراہم کرنا تھا۔