4
پشاور( ابا سین خبر)ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا سید کوثر علی شاہ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ذرائع کے مطابق، سید کوثر علی شاہ نے اپنا استعفی وزیراعلی خیبرپختونخوا کو بھیج دیا۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن نے ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا اور سیاسی جماعت سے وابستگی کی بنیاد پر ان کے ساتھ ناانصافی کی گئی۔کوثر علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی اور قاضی انور ایڈووکیٹ کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی پوسٹ پر کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا، اب وہ بطور وکیل اپنا پیشہ جاری رکھیں گے۔