اسلام آباد( اباسین خبر)چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت ہونے والا جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہوگیا، جس میں پشاور ہائیکورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کے لیے 40 ناموں پر غور کیا گیا، جس کے بعد فرح جمشید، انعام اللہ، قاضی جاوید، عبدالفیاض، محمد اورنگزیب، سبط اللہ خان، صادق علی، صلاح الدین، مدثر امیر اور طارق آفریدی کو ایڈیشنل ججز کے طور پر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے صدر مملکت اور چیف جسٹس کو ایک خط لکھا تھا جس میں انہوں نے دوسری ہائیکورٹس سے ججوں کی تعیناتی کے معاملے پر اعتراضات اٹھائے تھے۔ خط میں ججز نے کہا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہی تین سینئر ججز میں سے کسی کو چیف جسٹس بنایا جائے اور دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کی کوشش نہ کی جائے۔
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، پشاور ہائیکورٹ کیلئے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری
29