اسلام آباد( اباسین خبر)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹیاں تحلیل کر دی گئی تھیں، تاہم قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے تاحال ان کمیٹیوں کو باقاعدہ طور پر ڈی نوٹیفائی نہیں کیا گیا ہے۔ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ سپیکر سردار ایاز صادق کی جانب سے ان مذاکراتی کمیٹیوں کو برقرار رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی نے مذاکرات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی تھیں، تاہم پی ٹی آئی نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہ ہونے کی وجہ سے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
سپیکر قومی اسمبلی کا حکومتی و پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ
1