پشاور( اباسین خبر)وزیراعلی خیبرپختونخوا نے صوبے میں کرپشن کے خلاف بڑے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت سخت ترین کارروائیاں کی جائیں گی۔ مشیر وزیراعلی برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی نے اس مہم کی کمان سنبھالی ہے۔نئے اینٹی کرپشن ایکٹ کی منظوری کے بعد حکومت ہر کرپٹ شخص کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرے گی، اور کرپشن کے خلاف بلا روک ٹوک احتساب کا عمل شروع ہوگا۔خیبرپختونخوا حکومت نے اس سلسلے میں چند اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے جن میں شامل ہیں:کرپشن کی سزا کے طور پر کنوکشن ریٹ میں زبردست اضافہ کرتے ہوئے 2 فیصد کے بجائے 70 سے 80 فیصد تک بڑھانے کا ہدف۔50 کروڑ روپے کی براہ راست اور 5 ارب روپے کی بالواسطہ ریکوری کا منصوبہ۔غیر جانبدار اینٹی کرپشن فورس کا قیام، جو سیاسی مداخلت سے آزاد ہو گی۔کرپشن کیسز کی جلد سماعت اور تاخیری حربوں کا خاتمہ۔بے نامی جائیدادوں کی ضبطگی اور ناجائز دولت چھپانے والوں کے خلاف سخت کارروائی۔جھوٹی شکایات پر سخت سزائیں اور غلط الزامات لگانے والوں کے خلاف کارروائی۔مزید برآں، کرپشن کی نشاندہی کرنے پر عوام کو انعامات دیے جائیں گے، اور تمام محکموں کو جواب دہ بنایا جائے گا۔ وزیر اعلی علی امین خان گنڈاپور نے عمران خان کے ویژن کے مطابق خیبرپختونخوا کو کرپشن سے پاک کرنے کا عہد کیا ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی کا کرپشن کے خلاف بڑا ایکشن، سخت اقدامات کا آغاز
3