راولپنڈی ( اباسین خبر)جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی زیر صدارت ہوئی۔ اس دوران استغاثہ کے مزید دو گواہان کی شہادت ریکارڈ کی گئی۔ پولیس کانسٹیبل عمران نے 9 مئی کے حملے میں ہونے والے نقصانات کی تصاویر عدالت میں پیش کیں، جبکہ ایس ڈی او بلڈنگ اویس شاہ نے نقصانات کا تخمینہ 7 لاکھ 80 ہزار روپے بتایا۔عدالت نے ڈیجیٹل شہادت پر مشتمل 13 یو ایس بی داخل کروا کر ان میں موجود ڈیٹا کمپیوٹر میں محفوظ کرنے کا حکم دیا۔ ساتھ ہی عدالت نے مختلف اداروں سے رپورٹس مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی کو نوٹس جاری کیا۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ کیس کی سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں استغاثہ کے مزید 2 گواہان کی شہادتیں ریکارڈ
2