2
کراچی ( اباسین خبر)گورنمنٹ کالج فار ویمن ناظم آباد کے سپرنٹنڈنٹ نفیس نے طالبات کی فیس کی 9 لاکھ روپے سے زائد رقم لے کر فرار ہونے کے بعد گرفتاری کے خوف سے زہریلی دوا پی لی۔ پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، جس کے بعد ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا معدہ صاف کر دیا گیا اور اب وہ خطرے سے باہر ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی حالت بہتر ہونے کے بعد اس سے رقم کی بازیابی کے لیے تفتیش کی جائے گی۔