کراچی ( شو بز ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ میرا حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک انٹرویو کلپ میں اپنی شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے روہانس ہوئی۔ نجی ٹی وی کے اینکر نے ان سے شادی کے بارے میں ذاتی نوعیت کے سوالات کیے، جس پر میرا نے انتہائی تحمل سے جواب دیا۔ جب اینکر نے ان سے سوال کیا کہ “نیلم منیر کی شادی ہوگئی ہے، آپ کا کب تک کا ارادہ ہے؟”، تو میرا نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ “اپنی شادی میں تاخیر کا افسوس ہے”۔اینکر کے مسلسل سوالات کے بعد، میرا نے بتایا کہ انہیں ابھی تک کوئی ایسا شخص نہیں ملا جو ان سے شادی کرنا چاہے، اور وہ اس بات کی وجہ نہیں جانتیں کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔ آخرکار، میرا کرسی سے اٹھ کر یہ کہتے ہوئے وہاں سے چلی گئیں کہ “مجھ سے کوئی شادی نہیں کرنا چاہتا”۔اس انٹرویو پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں صارفین نے اینکر کے سوالات کو نامناسب قرار دیا ہے، اور ان کا کہنا ہے کہ ایسے سوالات نے میرا کو پریشان کر دیا۔
افسوس ہے! مجھ سے کوئی شادی نہیں کرنا چاہتا: میرا روہانسی ہوگئیں
2