پشاور( اباسین خبر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیرافضل مروت نے حکومت اور اپنی پارٹی کے رہنماں سے ایک دوسرے کے خلاف بیانات دینے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔پشاور ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے تیسری نشست تک فریقین کو تحمل سے کام لینا چاہیے، اور چھوٹی باتوں پر غصہ دکھانے یا ایک دوسرے کے خلاف بیانات دینے سے بچنا چاہیے۔شیرافضل مروت نے مزید کہا کہ بیانات سے مذاکرات کا ماحول خراب ہوگا، اور خان صاحب نے ہمیشہ لچک دکھائی ہے۔ خان صاحب نے کہا کہ اگر مذاکراتی ٹیم کو ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی تو تیسری اور چوتھی نشست کے لیے بھی مذاکراتی ٹیم کو بیٹھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تحریری مطالبات کو انا کا مسئلہ بنایا گیا تھا، لیکن خان صاحب نے کہا کہ پورا ملک جانتا ہے کہ ہم مذاکرات کر رہے ہیں، اور بانی نے کہا کہ ہمارے مطالبات تحریری طور پر دینا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔شیرافضل مروت نے یہ بھی کہا کہ احتساب عدالت کے فیصلوں سے پی ٹی آئی کو کوئی فرق نہیں پڑتا، اور یہ بات حیران کن ہے کہ میڈیا کو فیصلے کی تاریخ کے ایک دن پہلے ہی اس کی ملتوی ہونے کی اطلاع مل جاتی ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ کس نے میڈیا کے ساتھ یہ بات شیئر کی، اور ان کیسز کا انجام کیا ہوگا، یہ سب کو معلوم ہے۔
شیرافضل مروت کا حکومت، پی ٹی آئی کو مخالفانہ بیانات سے گریز کا مشورہ
1