کرم( اباسین خبر)کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور دھرنے کے بعد ٹل سے پاراچنار تک شاہراہ آج بھی بند ہے، جس کے باعث لوگ قافلوں کی آمد کا انتظار کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق، لوئر کرم مندوری میں دھرنے کے باعث ٹل تا پاراچنار مین شاہراہ بند ہے۔ دھرنا دینے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک شاہراہ بند رکھی جائے گی۔شاہراہ کی بندش کے سبب کرم میں اشیائے خوردونوش کے قافلے ٹل میں کھڑے ہیں، اور ڈرائیور سات دنوں سے پاراچنار جانے کے منتظر ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق، مندوری دھرنا مظاہرین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، اور مذاکرات کامیاب ہونے پر کرم کے لیے اشیائے خوردونوش کا دوسرا قافلہ روانہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق، ٹل کینٹ میں آج مظاہرین کے ساتھ مذاکرات متوقع ہیں۔
لوئر کرم میں دھرنا: ٹل تا پاراچنار شاہراہ ساتویں روز بھی بند
1