اسلام آباد( اباسین خبر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو رجسٹر کر لیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے عوام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، شاہد خاقان عباسی عوام پاکستان کے کنوینئر ہیں جبکہ مفتاح اسماعیل جماعت کے سیکرٹری جنرل ہیں۔الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشنز کو تسلیم کر لیا۔ عوام پاکستان نے 26 جون کو اپنے انٹرا پارٹی الیکشنز کی تفصیلات جمع کرائی تھیں۔الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہو گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات ابھی تک تسلیم نہیں ہوئے، تاہم پی ٹی آئی بطور جماعت الیکشن کمیشن کی فہرست میں موجود ہے۔
الیکشن کمیشن نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت کو رجسٹر کر لیا
1