جاپان ( ہیلتھ ڈیسک)جاپان میں دسمبر کے آخری ہفتے میں انفلوئنزا (فلو) کے سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔ وزارتِ صحت کی رپورٹ کے مطابق، 23 سے 29 دسمبر کے دوران 3 لاکھ 17 ہزار 812 افراد میں فلو کی تشخیص ہوئی، جو کہ 25 سال میں اس مرض کا سب سے بڑا پھیلا تھا۔ یہ تعداد گزشتہ سال اسی عرصے میں ریکارڈ کی گئی تعداد سے زیادہ ہے۔سرد موسم میں فلو کے کیسز میں اضافے کا رجحان عام طور پر دیکھا جاتا ہے، اور اس سال جاپان میں بھی اس سے مختلف نہیں تھا۔ اس کے علاوہ، فرانس اور برطانیہ سمیت دوسرے ممالک میں بھی حالیہ دنوں میں فلو کے کیسز میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔آسٹریلیا میں گزشتہ سال 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد لیبارٹری سے تصدیق شدہ فلو کے کیسز سامنے آئے تھے، جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ سردیوں میں فلو کی وبا کا اثر دنیا بھر میں بڑھ جاتا ہے۔
جاپان: 25 سال میں انفلوئنزا کے سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ
1
پچھلی پوسٹ