نیویارک ( ہیلتھ ڈیسک)طبی ماہرین نے حالیہ تحقیق میں یہ ثابت کیا ہے کہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے کھانے کی کم مقدار زیادہ مثر ثابت ہوتی ہے بجائے اس کے کہ ایک کھانے کے بعد طویل وقفہ رکھا جائے۔ جونز ہوپکنز یونیورسٹی اسکول آف میڈیسین کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اگرچہ intermittent fasting یعنی کھانے کے درمیان طویل وقفہ رکھنے کا طریقہ بہت مقبول ہے، مگر وزن کم کرنے میں اس کی مثریت کے شواہد کافی کم ہیں۔تحقیق کے مطابق، دن کی پہلی اور آخری غذا کے درمیان وقفے سے جسمانی وزن میں کمی کا جائزہ لیا گیا، جس میں یہ نتیجہ نکلا کہ کم مقدار میں کھانا کھانے کا طریقہ زیادہ کارگر ثابت ہوتا ہے۔ اس سے یہ بھی ثابت ہوا کہ خوراک میں کمی جسمانی وزن کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
کیا کم کھانے سے جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے؟
1