لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں میں تیزی آگئی ہے، اور غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد فروری کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگی۔ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں فروری کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچیں گی اور میزبان ٹیم کے ساتھ کراچی اور لاہور میں مقابلہ کریں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، ٹورنامنٹ میں شریک 8 ٹیموں کے پریکٹس میچز 12 سے 18 فروری تک کھیلے جائیں گے، جس کے بعد باقاعدہ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا۔ تمام پریکٹس میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔اسی دوران، دیگر ممالک جیسے آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں 10 فروری کے بعد لاہور پہنچیں گی، جبکہ افغانستان کی ٹیم بھی فروری کے دوسرے ہفتے میں کراچی پہنچے گی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ہر ٹیم کو دو آپشنل پریکٹس میچز فراہم کرے گی، اور ٹیمیں آئی سی سی کو آگاہ کریں گی کہ آیا وہ ان میچز میں حصہ لیں گی یا نہیں۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا، جبکہ ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
چیمپئنز ٹرافی؛ کون سی ٹیم کب پاکستان آئے گی؟
2