آسٹریلیا( سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ کے وزیر کھیل گیٹن میکنزی نے چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف میچز کے بائیکاٹ کے مطالبے کی حمایت کی ہے۔ اس مطالبے کی حمایت گزشتہ دنوں آسٹریلیا اور برطانیہ کے بعد اب جنوبی افریقہ میں بھی بڑھنے لگی ہے۔میکنزی نے کہا کہ وہ طالبان کی حکومت کی طرف سے خواتین پر کھیلوں کی پابندی کے بعد اخلاقی طور پر اس بائیکاٹ کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے خواتین کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کرنے اور خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کو ختم کرنے پر تنقید کی۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ ان کا اختیار ہوتا تو وہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کو افغانستان کے خلاف کرکٹ میچز کھیلنے سے روک دیتے۔ “افغانستان کی طالبان حکومت نے خواتین کو مساوی حقوق فراہم نہیں کیے اور ان پر کھیلوں سمیت بہت ساری چیزوں کی پابندی لگا دی ہے”، انہوں نے کہا۔میکنزی نے آئی سی سی پر بھی تنقید کی کہ وہ اپنے مینڈیٹ کو برقرار رکھنے میں ناکام رہا ہے اور مردوں اور خواتین کی کرکٹ کو ترقی دینے کے حوالے سے منافقانہ رویہ اختیار کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی اعتراض کیا کہ آئی سی سی نے سری لنکا کرکٹ کو حکومتی مداخلت کی وجہ سے معطل کیا تھا۔چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کے مطابق جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیمیں 21 فروری کو کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔
چیمئنز ٹرافی کے میچ کا بائیکاٹ، جنوبی افریقا، انگلینڈ اور آسٹریلیا میں آوازیں کیوں اٹھنے لگیں؟
1
پچھلی پوسٹ