بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے حال ہی میں ایک جدید اے آئی سے لیس کروی پولیس روبوٹ متعارف کرایا ہے جو خود مختار آپریشن کے قابل ہے اور مجرمانہ سرگرمیوں کی نگرانی کرنے کے ساتھ ساتھ مشتبہ افراد کا تعاقب بھی کر سکتا ہے۔ اس روبوٹ کا نام RT-G ہے، جسے “لوگون ٹیکنالوجی” نامی کمپنی نے تیار کیا ہے۔RT-G روبوٹ مغربی ماڈلز سے مختلف ہے جو عمومی طور پر نگرانی کے لیے ڈیزائن کیے جاتے ہیں۔ اس چینی روبوٹ کو خاص طور پر مشتبہ افراد کا تعاقب کرنے اور انہیں پکڑنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ RT-G شہر کی سڑکوں پر گشت کر رہا ہے، جہاں وہ مجرمانہ سرگرمیوں کی نگرانی کر رہا ہے۔یہ روبوٹ نہ صرف خطرناک ماحول میں کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے بلکہ اس کا مقصد انسانی اہلکاروں کی مدد کرنا اور بعض حالات میں ان کا متبادل بننا ہے۔ RT-G روبوٹ 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے حرکت کرنے کے قابل ہے اور بلندی سے گرنے کی صورت میں خود کو سنبھال بھی سکتا ہے۔چینگڈو سٹی کے آفیشل انسٹاگرام اکانٹ نے پوسٹ میں اس روبوٹ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ایسا کروی پولیس روبوٹ تیار کیا ہے جو مجرموں کا پیچھا کرنے، جال پھینکنے اور مختلف حالات میں خود کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ انقلابی روبوٹ چین کی ٹیکنالوجی میں تیز رفتار ترقی کو ظاہر کرتا ہے اور مستقبل میں پولیسنگ اور دیگر شعبوں میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
بھاگتے مجرموں کو پکڑنے والا روبوٹ
1