کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)گوگل اپنے صارفین کو ان کی دلچسپی کے موضوعات اور خبریں پر مبنی 5 منٹ کی آڈیو فراہم کرنے کے لیے ایک نیا اے آئی فیچر ڈیلی لسن متعارف کر رہا ہے۔ اس فیچر کے تحت، گوگل صارف کی سرچ ہسٹری اور فیڈ کی بنیاد پر مصنوعی ذہانت کی مدد سے مختصر آڈیوز تیار کرے گا۔رپورٹس کے مطابق، یہ آڈیو فیچر صارفین کی دلچسپی کے موضوعات پر تیار کی جانے والی آڈیو فائلز کے ساتھ ساتھ آڈیو ٹرانسکرپٹ اور کور آرٹ فراہم کرتا ہے۔ گوگل کا یہ فیچر امریکا میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ اسے گوگل ایپ کے سرچ لیبز سیکشن میں جا کر فعال کیا جا سکتا ہے۔فیچر کو فعال کرنے کے بعد، صارفین کو گوگل سرچ بار کے نیچے اسپیس کیروسل میں ‘میڈ فاریو’ کے لیبل کے ساتھ ڈیلی لسن کارڈ نظر آئیں گے۔ اس کارڈ پر کلک کرنے سے ایک فل اسکرین پلیئر کھلے گا جس میں آڈیو پلے، روکنے، ریوائنڈ اور میوٹ کے آپشنز بھی ہوں گے۔ مزید برآں، صارفین آڈیو پر تھمبز اپ یا تھمبز ڈان کے ذریعے اپنی رائے بھی دے سکیں گے۔گوگل کے اس فیچر کا مقصد صارفین کو ایک تیز، کارگر اور دلچسپ طریقے سے ان کی پسندیدہ خبروں اور مواد تک رسائی فراہم کرنا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے صارفین کو مختلف موضوعات پر کم وقت میں مفصل معلومات مل سکیں گی۔یاد رہے کہ گوگل نے گزشتہ برس ستمبر میں ‘نوٹ بک ایل ایم’ نامی فیچر بھی متعارف کرایا تھا، جس کے تحت اے آئی کی مدد سے دستاویزات کو 10 منٹ کے پوڈکاسٹس میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ اس فیچر میں ‘اے آئی میزبان’ مواد کا خلاصہ پیش کرتے ہیں اور مختلف موضوعات کے درمیان ربط قائم کرتے ہیں۔
گوگل کا نیا تجربہ، اے آئی آڈیو سے 5 منٹ اپنی دلچسپی کی خبریں سنیے
1
پچھلی پوسٹ