2
کیف( مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے یوکرین کے جنوب مشرقی شہر پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔روس کی بمباری سے رہائشی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا اور گائیڈڈ بموں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی حملوں کی سخت مذمت کی اور اتحادیوں سے حملے روکنے کے لیے دبا بڑھانے کی اپیل کی۔