لاس اینجلس( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی، جس نے 29,000 ایکڑ سے زائد رقبے کو متاثر کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، آتشزدگی کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ تین روز سے لگی آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق، متاثرہ علاقوں میں 95,000 صارفین بجلی سے محروم ہیں، اور 180,000 افراد کو فوری انخلا کی ہدایت دی گئی ہے۔ آگ سے 2,000 سے زائد گھر اور عمارتیں تباہ ہوگئیں، جبکہ ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے قیمتی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ ابتدائی تخمینہ کے مطابق، نقصانات 50 ارب ڈالر سے زائد ہو سکتے ہیں۔ خشک اور تیز ہواں کی وجہ سے آگ کی شدت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ نے 29 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے کو لپیٹ میں لے لیا
1