لاہور( اباسین خبر)لاہور اور پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے، جس کے باعث موٹر وے کے متعدد حصے بند ہو گئے اور لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوا۔موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق، شدید دھند کی وجہ سے ایم 2 (لاہور سے کوٹ مومن)، ایم 4 (پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد) اور ایم 11 (لاہور سے سیالکوٹ) بند کر دی گئی ہیں۔ ٹریفک کا داخلہ بھی ممنوع ہے۔دھند کا اثر لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان سمیت دیگر شہروں میں بھی رہا، جس سے قومی شاہراہوں پر حد نگاہ کم ہونے سے ڈرائیورز کو مشکلات پیش آئیں۔موٹر وے پولیس کے ترجمان نے کہا کہ عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے موٹر ویز بند کی گئی ہیں، اور دھند میں لین ڈسپلن کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔ شہریوں کو دن کے اوقات میں سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ، لاہور ایئرپورٹ پر بھی دھند کے باعث کئی پروازوں کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا، جبکہ قطر ایئرلائن کی پرواز لاہور نہ پہنچ سکی، جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں، موٹر ویز بند
1
پچھلی پوسٹ