1
پاراچنار( اباسین خبر)کرم کیلئے امدادی سامان لے کر 20 گاڑیوں پر مشتمل پہلا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا۔ قافلے میں تجارتی اشیا جیسے مرغی، انڈے، پاپڑ اور دیگر ضروری سامان شامل ہے۔ذرائع کے مطابق، پی ڈی ایم اے کی جانب سے 17 گاڑیوں میں امدادی سامان متاثرین تک پہنچایا جائے گا، جبکہ تاجر رہنماں کے بڑے ٹرک رات کو پہنچیں گے۔ قافلے میں خوراک اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق، گزشتہ روز حکومت اور علاقہ عمائدین کے مابین کامیاب مذاکرات کے بعد قافلے کو روانہ کرنے کی اجازت دی گئی۔