اسلام آباد( ہیلتھ ڈیسک)پاکستان میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی میں حالیہ برسوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (WHO) کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ 7 سالوں میں پولیو وائرس کی ٹرانسمیشن میں واضح اضافہ ہوا ہے، اور 2024 میں سب سے زیادہ 622 مرتبہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی۔رپورٹ کے مطابق، 2023 میں یہ تعداد 127، 2022 میں 41، 2021 میں 65، 2020 میں 438، 2019 میں 391 اور 2018 میں 139 مرتبہ تھی۔ اس کے علاوہ، عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں پولیو کے حوالے سے سفری پابندیوں میں مزید توسیع کر دی ہے۔خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، اور کراچی، پشاور، اور کوئٹہ کے کچھ علاقوں میں پولیو وائرس کی دوبارہ موجودگی دیکھی جا رہی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان نے پولیو وائرس کی ٹرانسمیشن کو دسمبر 2025 تک روکنے کا ہدف مقرر کیا ہے، اور رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 2027 تک پاکستان میں پولیو وائرس کا خاتمہ کرنا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس بڑھنے لگا
6