5
پشاور( ہیلتھ ڈیسک)پشاور سے ایک اور پولیو کیس رپورٹ ہونے کا سامنے آیا ہے، جس کے مطابق ٹانک کی یونین کونسل تتہ میں 13 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ رواں سال ٹانک سے رپورٹ ہونے والا پانچواں کیس ہے۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق، خیبرپختونخوا میں اس سال پولیو کیسز کی تعداد 21 ہو چکی ہے۔ ان کیسز میں ڈی آئی خان سے 10، ٹانک سے 5، لکی مروت اور کوہاٹ سے 2، 2 کیسز، اور ضلع مہمند اور نوشہرہ سے ایک ایک کیس شامل ہیں۔