کراچی ( کامرس ڈیسک)نیپرا نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 75 پیسے تک کی معمولی کمی کر دی۔نیپرا کے مطابق، نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں ڈسکوز کے صارفین کے لیے فی یونٹ 75 پیسے کمی کی گئی ہے، جبکہ کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں 49 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔ یہ فائدہ جنوری کے بلوں میں صارفین کو منتقل کیا جائے گا۔نیپرا نے بتایا کہ یہ ایڈجسٹمنٹ لائف لائن صارفین، 300 یونٹس تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز، پری پیڈ صارفین اور زرعی صارفین کے علاوہ تمام صارفین پر لاگو ہوگی۔اس فیصلے کے تحت کے الیکٹرک کے صارفین کو مجموعی طور پر 843 ملین روپے کا فائدہ ملے گا، جو جنوری کے بجلی بلوں میں منتقل کیا جائے گا۔
کے الیکٹرک اور ڈسکوز صارفین کیلیے 75 پیسے تک فی یونٹ ریلیف
5