اسلام آباد( کامرس ڈیسک)عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کا خواب چکنا چور ہو گیا، کیونکہ آئی ایم ایف نے بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس کی کمی کی حکومتی تجویز مسترد کر دی۔آئی ایم ایف نے وزارت توانائی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سیلز ٹیکس میں کمی پر حکومت نے اس سے رائے مانگی تھی، مگر قرض پروگرام کے تحت نئے ٹیکسز میں چھوٹ نہیں دی جا سکتی۔ عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق، سیلز ٹیکس میں چھوٹ سے ٹیکس اہداف کا حصول ممکن نہیں رہے گا۔واضح رہے کہ بجلی کے بلوں پر 18 فیصد جی ایس ٹی دو مرتبہ عائد ہے؛ ایک بار بل کی مجموعی رقم پر 18 فیصد ٹیکس لگتا ہے جبکہ دوسری مرتبہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی سیلز ٹیکس لیا جاتا ہے۔
سستی بجلی کا خواب چکنا چور! بلوں میں سیلز ٹیکس میں کمی کی تجویز مسترد
5