اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور بڑی شرط پوری کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت اگلی قسط سے قبل کیپٹو پاور پلانٹس پر مرحلہ وار سیس عائد کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق، حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس پر سیس عائد کرنے کی تیاریاں کر لی ہیں، اور یہ سیس کیپٹو پاور پلانٹس کی گیس کٹنے سے بچانے کے لیے مرحلہ وار عائد کیا جائے گا۔آئی ایم ایف کی طرف سے کیپٹو پاور پلانٹس کی گیس کٹنے پر لچک آچکی ہے، اور اگلی قسط سے قبل یہ سیس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں جنوری میں کیپٹو پاور کو فراہم کی جانے والی گیس پر 5 فیصد سیس عائد کیا جا سکتا ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں سیس کی شرح 10 فیصد تک بڑھانے کی تجویز ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کیپٹو انڈسٹری کو دی جانے والی گیس کی قیمت ایل این جی کی قیمت کے برابر لائی جائے گی، اور سیس عائد کرنے کا مقصد کیپٹو اور دیگر انڈسٹریز میں فرق کو ختم کرنا ہے۔ آئی ایم ایف کو کیپٹو اور نان کیپٹو انڈسٹری کے لیے مختلف بجلی نرخوں پر تحفظات ہیں۔
آئی ایم ایف کی بڑی شرط پوری، کیپٹو پاور پلانٹس پر مرحلہ وار سیس عائد کرنے کا فیصلہ
6