اسلام آباد( اباسین خبر)ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 6 اور بشری بی بی کے خلاف ایک مقدمہ میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔دوران سماعت، بشری بی بی کے وکیل نے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ تاہم بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کی جانب سے بھی یہ موقف پیش کیا گیا کہ وہ دوسرے کیس میں مصروفیات کی بنا پر عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت 28 جنوری تک ملتوی کر دی۔
عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع
5