ممبئی( شو بز ڈیسک)معروف بھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا کے ساتھ فلم آپ کا سرور میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی کے خلاف ان کی بھابھی نے مقدمہ درج کروا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق، مشہور بھارتی چائلڈ اسٹار ہنسیکا موٹوانی کی والدہ اور بھائی کے خلاف ان کی بھائی کی سابقہ اہلیہ اداکارہ مسکان نینسی نے امبولی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا ہے۔مسکان نینسی نے 2020 میں ہنسیکا موٹوانی کے بھائی سے شادی کی تھی، تاہم دو سال بعد دونوں میں علیحدگی ہو گئی۔ مقدمے میں مسکان نے الزام عائد کیا کہ شادی کے بعد ان کی ساس اور نند ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرتی تھیں، جس کے نتیجے میں شوہر انہیں تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور یہ ہی ان کی طلاق کی وجہ بنی۔
مشہور بھارتی اداکارہ کیخلاف بھابھی نے مقدمہ درج کروا دیا
3