اسلام آباد( اباسین خبر)ہائی پاور بورڈ اجلاس 18 ماہ سے نہ ہونے کے باعث 40 کے قریب افسران کی گریڈ 22 میں ترقی رک گئی ہے۔وفاق کے ماتحت سروس کیڈر کے گریڈ 21 کے افسران 18 ماہ سے ہائی پاور بورڈ کے اجلاس کے منتظر ہیں۔ اجلاس نہ ہونے کے باعث گریڈ 21 کے تین افسر 2024 میں ریٹائر ہو چکے ہیں، جبکہ دو افسران آئندہ ماہ فروری میں ریٹائر ہو جائیں گے۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کی 19، سیکرٹریٹ سروس کی 5، اور پولیس سروس کی 3 اسامیاں خالی ہیں جن پر گریڈ 21 کے افسران کی ترقی ہونا ہے۔ اسی طرح ان لینڈ ریونیو سروس کی 2، کسٹم سروس کی 1، آڈٹ اینڈ اکاوئنٹس سروس کی 1، اور انفارمیشن سروس گروپ کی 1 اسامی بھی خالی ہے۔اس کے علاوہ فارن سروس کی 2، پاکستان ریلوے سروس کی 1، اور پوسٹل سروس میں گریڈ 22 کی 2 اسامیاں خالی ہیں۔ تاہم، وزیراعظم کی صدارت میں ہائی پاور بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ فروری میں ہونے کا امکان ہے۔
ہائی پاور بورڈ اجلاس 18 ماہ سے تاخیر کا شکار، متعدد افسران کی ترقی رک گئی
5