لکی مروت( اباسین خبر)لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے خیرو خیل پکہ میں تھانہ غزنی خیل کی حدود جابوخیل کے قریب دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار، حکمت اللہ اور خان بہادر شہید ہوگئے۔ دونوں اہلکار ڈاک ڈیوٹی پر مامور تھے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لکی مروت میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت کی اور شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ “شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم دکھ کی اس گھڑی میں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر تاریخ رقم کی ہے۔
لکی مروت: خیرو خیل پکہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
4