کراچی( اباسین خبر)کراچی ایئرپورٹ پر آوارہ کتوں کی موجودگی اور فلائٹ سیفٹی کے خطرات کے حوالے سے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے۔ پی اے اے نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگلی جانوروں کے باعث کسی پرواز کی منسوخی کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا اور ایئر سائیڈ پر کسی جانور کی موجودگی کا بھی کوئی واقعہ نہیں ہوا۔ ایئر سائیڈ کو مکمل طور پر باڑ لگا کر 24/7 ماہر ٹیموں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے، اور ہر لینڈنگ و ٹیک آف سے قبل حفاظتی انتظامات کا معائنہ کیا جاتا ہے تاکہ سیفٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔پی اے اے کے مطابق جنرل ایوی ایشن ایریا میں آوارہ کتوں کے ٹیکسی کرتے طیارے کے قریب آنے کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ اس کے علاوہ، جنرل ایوی ایشن ایریا کے ارد گرد دیوار کی مرمت بھی تقریبا مکمل کر لی گئی ہے۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ کراچی ایئرپورٹ پر آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد فلائٹ سیفٹی کے لیے خطرہ بن رہی ہے۔ اس کے مطابق، ایک آوارہ کتا ایک چھوٹے ساخت کے طیارے سے ٹکراتے ٹکراتے بچا، جس کی وجہ سے ایک پرواز کو منسوخ کرنا پڑا تھا۔ اس کے علاوہ، شہری ہوابازی کے ہینگرز کے نزدیک آوارہ جانوروں کے علاوہ فارن ابجیکٹ ڈیبریز (FOD) بھی خطرہ بن چکا ہے جو طیاروں کے ٹائر پھٹنے کا سبب بنتا ہے اور اس سے پروازوں کی منسوخی اور مالی نقصان کا سامنا ہوتا ہے۔
کراچی ایئرپورٹ پر آوارہ کتوں کی بہتات
7