پشاور( اباسین خبر)لوئر کرم کے علاقے بگن میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کرم اور 3 سیکیورٹی اہلکاروں کو زخمی کرنے کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) میں درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک روزنامچہ رپورٹ تیار کی ہے، جس میں 5 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کرم کے لیے سامان لے کر قافلہ روانہ ہو رہا تھا، جس میں ادویات اور خوراک شامل تھی۔ اس دوران جب مذاکراتی ٹیم سڑک کھلوانے کے لیے مصروف تھی، مسلح شرپسندوں نے ڈپٹی کمشنر جاوید محسود اور ان کی سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کر دی۔ حملے میں ڈپٹی کمشنر سمیت ایک پولیس اہلکار اور ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوئے۔تحقیقات کے دوران ابتدائی رپورٹ تیار کی گئی تھی جس میں کہا گیا کہ حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر، 3 سیکیورٹی اہل کاروں کو زخمی کرنے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرنے کا فیصلہ
6