برازیل( شو بز ڈیسک)برازیل کی سابقہ ماڈل جولیانا آئزن، جو 2015 میں برازیلی حکومت کے خلاف عریاں احتجاج کے دوران شہرت میں آئیں، کو نئے سال کی شام ایک ناخوشگوار واقعے کا سامنا کرنا پڑا۔ میکسیکو سٹی میں ایک پارٹی کے دوران ایک کتے نے ان کی ناک کا ایک ٹکڑا کاٹ لیا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر سرجری کی ضرورت پیش آئی۔کتے کے کاٹنے سے جولیانا کو بیکٹیریل انفیکشن بھی ہوگیا، اور انہیں شہر کے اینجلس اسپتال منتقل کیا گیا۔ جولیانا نے اپنے انسٹاگرام فالوورز کو اس واقعے کی اطلاع دی اور بتایا کہ انہوں نے ناک کی مکمل سرجری کروائی اور خوش قسمتی سے انہیں کوئی نشان نہیں پڑا۔ انھوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ اب وہ خوش ہیں کہ مزید علاج کے لئے انہیں برازیل واپس نہیں جانا پڑے گا اور ان کی ناک پہلے سے بہتر حالت میں ہے۔جولیانا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے فالوورز کو اس مشکل وقت میں سپورٹ کرنے کے لئے شکریہ بھی ادا کیا۔
برہنہ احتجاج سے شہرت پانے والی ماڈل کو کتے نے نازک جگہ پر کاٹ لیا
6
پچھلی پوسٹ