ممبئی ( شو بز ڈیسک)بھارت کے معروف اداکار سونو سود نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سلمان خان نے انہیں شراب پینے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی تھی۔ سونو سود، جو اپنی فٹنس اور صحت مند طرز زندگی کے لیے مشہور ہیں، نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی شراب نہیں پی کیونکہ وہ اسے پسند نہیں کرتے۔سونو نے بتایا کہ فلم “دبنگ” کے دوران سلمان خان نے ان کے مشروب میں شراب ملانے کی کوشش کی تھی۔ سونو نے کہا کہ سلمان خان انہیں کہتے تھے کہ وہ ان کے گلاس میں ریڈ بل کے اندر تھوڑی سی شراب ڈال کر لائیں۔ سونو نے ہنستے ہوئے بتایا کہ وہ سلمان خان کے گلاس کو واپس کر دیتے تھے اور چالاکی سے گلاس کو کسی اور کو نہیں دیتے تھے۔اداکار کا کہنا تھا کہ “جب کسی کو شراب پینے کا شوق ہوتا ہے تو وہ چاہتے ہیں کہ دوسرے بھی پیئیں، مگر میں نے کبھی بھی ضرورت محسوس نہیں کی اور ہمیشہ شراب سے دور رہا۔
’’سلمان خان نے زبردستی شراب پلانے کی کوشش کی‘‘، سونو سود
6
پچھلی پوسٹ