گلگت( اباسین خبر)گلگت بلتستان کے علاقے طاوس میں پاک فوج اور ایس سی او (سٹرکچرڈ کمیونیکیشنز آرگنائزیشن) نے ایک فری لانسنگ ہب قائم کیا ہے تاکہ نوجوانوں کو آن لائن کاروبار، فری لانسنگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے شعبوں میں تربیت فراہم کی جا سکے۔ یہ فری لانسنگ ہب گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول طاوس میں قائم کیا گیا ہے۔اسکول کے پرنسپل شاہین بیگ نے پاک فوج کے اس اقدام کی سراہنا کی اور کہا کہ یہ فری لانسنگ ہب نوجوانوں کی ضروریات کے مطابق بہترین طور پر تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ہب کا فائدہ نہ صرف اسکول کے بچوں کو ہوگا، بلکہ اس سے علاقے کے دیگر افراد بھی استفادہ کر سکیں گے۔ پرنسپل کا کہنا تھا کہ ایسے فری لانسنگ ہبز وقت کی اہم ضرورت ہیں اور اس کے ذریعے نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس ہب کی مدد سے اسکول کے بچے آن لائن کاروبار اور مختلف ڈیجیٹل مہارتیں سیکھنے کے قابل ہوں گے۔
پاک فوج کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے ایک نایاب تحفہ
7