ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست گجرات میں بھارتی کوسٹ گارڈ کا ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔ یہ ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز پر تھا اور اس میں 5 افراد سوار تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پوربندر کے علاقے میں پرواز کے کچھ ہی دیر بعد ہیلی کاپٹر کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔سرچ آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر کا ملبہ کچھ دوری پر ملا، جس سے تین افراد کی لاشیں اور دو زخمیوں کو نکالا گیا۔ بھارتی کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ابتدائی طور پر یہ فنی خرابی کا نتیجہ لگتا ہے۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بھارتی فوج نے گزشتہ برس ایک اہم حفاظتی اپ گریڈ شروع کیا تھا تاکہ اس کے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی فضائی صلاحیت میں بہتری آئے، خاص طور پر ان کی فضائی کنٹرول سسٹمز کو اپ گریڈ کیا گیا تھا۔ تاہم، اس کے باوجود یہ حادثہ پیش آیا۔یاد رہے کہ 2021 میں بھی ایک اسی نوعیت کا حادثہ پیش آیا تھا جس میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت سمیت 13 افسران ہلاک ہوگئے تھے۔
بھارتی فوج کا ایک اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 ہلاک اور 2 زخمی
6